ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مایاوتی، ممتا بنرجی اور چندرا بابو نائیڈو وزیر اعظم کے عہدے کے سربراہ دعویدار: شرد پوار

مایاوتی، ممتا بنرجی اور چندرا بابو نائیڈو وزیر اعظم کے عہدے کے سربراہ دعویدار: شرد پوار

Mon, 29 Apr 2019 02:05:18  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی : 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) این سی پی  کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے واضح اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہتی ہے تو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی وزیر اعظم کے عہدے کے لئے اہم دعویدار ہوں گے۔ پوار کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب یہ تینوں ہی لیڈر زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے لئے سخت مشقت کر رہے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ وزیر اعظم بننے سے پہلے نریندر مودی گجرات کے چیف منسٹر تھے۔ میری رائے میں چونکہ این ڈی اے کے واضح اکثریت حاصل کرنے کا امکان کم ہے، ایسے ممتا بنرجی، چندرا بابو نائیڈو اور مایاوتی وزیر اعظم عہدے کے لئے بہتر متبادل ہیں۔ پوار نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا جس میں ان کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ مایاوتی، ممتا اور نائیڈو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی کی توقع سے زیادہ اچھے دعویدار ہیں۔ پوار نے کہا کہ راہل نے کئی مواقع پر خود ہی کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے دعویداروں میں شامل نہیں ہیں۔ این سی پی سربراہ نے کہا کہ اس (نقطہ) پر کوئی بھی بحث غیر متعلقہ ہے۔ بتا دیں کہ ایک ہفتے پہلے جب نائیڈو اور پوار ممبئی میں تھے، تب ٹی ڈی پی چیف نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں۔ نائیڈو نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ہرانا ہے۔اس سے پہلے انتخابی مہم کے دوران پوار نے دعوی کیا تھا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی سیٹیں بہت زیادہ کم ہوں گی۔  


Share: